قندھار:طالبان نے امریکی اور نیٹوفورسز کی طرف سے ملنے والے دفاعی سازو سامان کا استعمال کرنا شروع کر دیا ،طالبان کا کہنا ہے مال غنیمت صرف سجانے کیلئے اب استعمال بھی ہوگا ۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے امریکی فورسز کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر چلانے کی ٹریننگ شروع کر دی ،افغان اردو میڈیا کے ٹوئتر پر شیئر کی گئی تازہ ترین ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان ہیلی کاپٹر اُڑا رہے ہیں ۔
فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قندھار ائیرپورٹ پر طالبان کی فورسز ہیلی کاپٹر اُڑانے کی ٹریننگ کر رہی ہیں ،طالبان کا کہنا ہے کہ بہت جلد قندھار ائیرپورٹ کو بھی فعال کر دیا جائیگا ۔
قندھار ائیرپورٹ کی تازہ ویڈیو
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 25, 2021
طالبان اب ہیلی کاپٹر اڑا رہے ہیں، ائیرپورٹ کو جلد فعال کر دیا جائے گا۔ ذرائع pic.twitter.com/5uKUmSxBjb
دوسری طرف انٹرنیشنل میڈیا یہ رپورٹنگ کر رہا ہے کہ افغان طالبان کے ہاتھ وہ تمام دفاعی سازو سامان لگ چکا ہے جو امریکہ نے طالبان سے لڑنے کیلئے افغان آرمی کو دیا تھا ،جس میں دنیا کی جدید سے جدید ترین جنگی گاڑیاں ،ٹینک اور ہتھیار شامل ہیں ۔