لاہور : مبشر کھوکھر قتل کیس کے مرکزی ملزم ناظم نے اقبال جرم کر لیا۔ ملزم نے بیان میں کہا کہ مبشر کھوکھر کو قتل کیا ہے اور مقتول کو مارنے کی بہت سی وجوہات تھیں۔
لاہور کی کینٹ کچہری میں مبشر کھوکھر قتل کیس کی سماعت ہوئی اور پولیس کی جانب سے ملزم ناظم اور عمر حیات کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ مبشر کھوکھر قتل کیس کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہے۔ ملزم ناظم نے پولیس کے سامنے اقبال جرم کر لیا ہے اور ملزم کے مطابق مبشر کھوکھر کو قتل کیا ہے جبکہ مقتول کو مارنے کی بہت سی وجوہات تھیں۔
خیال رہے فائرنگ کا واقعہ اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں پیش آیا تھا۔ ولیمے کی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزادر بھی شریک تھے۔