ملک کے ترقی نہ کرنے کی ایک بڑی وجہ ناقص نظام تعلیم تھا :وزیر اعظم عمران خان

04:53 PM, 25 Aug, 2021

لاہور:وزیر اعظم عمران خان کاکہنا ہے پنجاب ایجوکیشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا پنجاب وہ کام کر رہا ہے جو اس وقت کوئی اور صوبہ نہیں کر رہا ،لوگوں کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ پنجاب اتنے اچھے کام کر رہا ہے،آج پاکستان کے ترقی نہ کرنے کی بڑی وجہ ناقص نظام تعلیم تھا ،انگش میڈیم کے ذریعے اپنی ہی قوم کو احساس کمتری  میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاپاکستان کے دوسرے صوبے پنجاب پر تنقید کرتے رہتے ہیں کہ پنجاب کو برباد کر کے رکھ دیا لیکن آپ چپ کر کے کام کرتے رہتے ہیں ،وزیر اعظم نے کہا نہ ماضی کی حکومتوں نے ڈیم بنائے نہ عوام کا سوچا،دو بڑے ٹیم بھی ڈیموکریٹس نے نہیں بلکہ فوجی آمر نے بنائے ،ماضی کی حکومتوں نے آنے والی نسلوں  کے بارے میں نہیں سوچا،ماضی میں بے رددی سے جنگلات کو کاٹ دیا گیا، کسی نے ان کا نہیں سوچا،پچھلی حکومت کام تھوڑا لیکن شو ر زیادہ مچاتی تھی ۔

وزیر اعظم نے سابقہ حکومتوں کے پول کھولتے ہوئے کہا ڈیمز بنا کر سستی بجلی حاصل کر سکتے تھے لیکن ڈیمز نہیں بنائے گئے، ماضی کی حکومتوں نے سوچے سمجھے بغیر منصوبے صرف اس لیے لگائے تاکہ کمیشن کھا کر اپنی تجوریاں بھر سکیں ،انہوں نے ایک قوم بنانے کیلئے ایک ہی نصاب پڑھانا چاہے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا، کسی دوسرے ملک کی ثقافت اپنانے سے ذہنی غلامی ملتی ہے، عزت نہیں ،ہم ایک نصاب کی بات کرتے ہیں تو کچھ لوگ کہتے ہیں حکومت ملک کو پیچھے لے کر جا رہی ہے،ماضی کی حکومتوں نے موثر نظام تعلیم تشکیل ہی نہیں دیا،50 سال پہلے پاکستان بہت تیزی سے ترقی کر رہا تھا،انگلش میڈیم تعلیم حاصل کرکے ہم ذہنی غلام بن گئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ملک کے ترقی نہ کرنے کی ایک بڑی وجہ ناقص نظام تعلیم تھا،انگش میڈیم کے ذریعے اپنی ہی قوم کو احساس کمتری  میں مبتلا کیا جا رہا ہے،گورنمنٹ سکول سسٹم انگلش میڈیم سکول سسٹم کے نیچے دب گیا، کچھ لوگوں کو غصہ آجائے تو وہ انگلش بولنا شروع ہو جاتے ہیں۔

مینارپاکستان کے ایشو پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا مجھے دیکھ کر شرم آتی ہے کہ آج ہمارے ملک کے جوان کیا حرکتیں کر رہے ہیں،جو کچھ مینار پاکستان پر ہوا، ماضی میں اس کا تصور نہیں کیا جا سکتا تھا،مینار پاکستان میں شرمناک حرکات پر شرمندگی ہوئی، آج والدین کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کی تربیت کریں ،تربیت کرنے کا بہترین ذریعہ ہمارے پاس نبی ﷺ کی سیرت ہے اپنے بچوں کو سیر ت النبیﷺ کی تعلیم دیں ،انہوں نے کہا نئی قوم کو بتانا ہو گا ک ایک بڑا آدمی کیسے بنتا ہے ،

مزیدخبریں