صدر مملکت عارف علوی کادورہ جی ایچ کیو ،آرمی چیف سے اہم ملاقات

04:22 PM, 25 Aug, 2021

راولپنڈی:صدر مملکت عارف علی اہم ترین دورہ پر جی ایچ کیو پہنچے ،جی ایچ کیو آمد پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت کا استقبال کیاجہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے یادگارشہدا پر پھول رکھےاورفاتحہ خوانی کی،اس موقع پر صدر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی صورتحال اور قومی سلامتی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ،ملاقات میں خطےاور ملکی سکیورٹی کےمعاملات پربات چیت کی گئی ۔

آئی ایس پی آ رکا کہنا ہے صدر مملکت کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ،صدر عارف علوی کو سائبر سکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

صدر مملکت نے دورہ جی ایچ کیو میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کو خوب سراہا ۔

مزیدخبریں