بھارتی اداکار پرکاش راج نے پھر" شادی " کرلی

04:02 PM, 25 Aug, 2021

ممبئی : بھارتی اداکار پرکاش راج نے پھر شادی کرلی ۔ بھارتی اداکار پرکاش راج نے اپنی بیوی پونے ورما سے دوبارہ شادی کی ہے ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق بھارتی اداکار پرکاش راج نے اپنی شادی کی گیارہویں سالگرہ کے موقع پر اپنے بیٹے ودہانت کے کہنے پر پونے ورما سے پھر شادی کرلی ۔ 

شادی کی سالگرہ کے موقع پر ان کے بیٹے ودہانت نے ان سے کہا کہ ہم آپ کی شادی دیکھنا چاہتے ہیں جس کے بعد ہم  نے پھر سے شادی کرلی ۔ 

پرکاش راج نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ میں نے اپنے بیٹے کی خواہش پر دوبارہ شادی کی ہے ۔ 

 پرکاش راج اور پونے ورما کی شادی 2010 میں ہوئی تھی پونے ورما اور پرکاش راج کی پہلی ملاقات ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی تھی جہاں پر پونے ورما کوریو گرافر کے فرائض انجام دے رہی تھیں ۔  

پرکاش راج  کی پونے ورما کے ساتھ دوسری شادی ہے انہوں نے اپنی پہلی بیوی  للتا کماری سے سال 2009  میں علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔ 

مزیدخبریں