کورونا کے خوف سے رائس بے بی کا رواج چل نکلا 

03:47 PM, 25 Aug, 2021

ٹوکیو:کورونا کے خوف نے جہاں پوری دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے وہیں ،اس عالمی وبا میں بچوں کو بزرگوں سے دور رکھنے کا جاپان میں حیرت انگیز طریقہ اپنا یا جا رہا ہے جہاں رائس بے بی کے نام سے ایک نئی روایت قائم کی جا رہی ہے ۔

جاپان میں بچوں کی حفاظت کیلئے انہیں بڑی عمر کے لوگوں سے محفوظ رکھنے کیلئے رائس بے بی متعارف کروا دیا گیا ہے ،جاپان میں کورونا کی وبا کے باعث ، رشتہ داروں کو رائس بے بی بھیجنے کا رواج چل نکلا ہے۔ 

جاپان میں یہ روایت عام ہو تی جا رہی ہے جس میں کورونا کے باعث اگر آپ بچوں کو مل نہیں سکتے تو چاول کی بوری پر لگی بچے کی تصویر سے ہی دل بہلانا ہوگا۔

 جاپان  میں نانا ، نانی ، دادا ،اوردادی اپنے نواسے  یا پوتے  سے اگر مل  نہیں سکتے تو   انہیں رائس بے بی بھیجا جاتا ہے۔ بچے کی جسامت  کے سائز کی بوری میں چاول بھرے جاتے ہیں اور  اوپر  بچے کی رنگین تصویر لگادی جاتی ہے۔

واضح رہے  رائس بے بی کو مختلف رشتہ داروں کو بھی بھیجا جارہا ہےاور کورونا کی وبا کے دوران اس منفرد آئیڈیا کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ 

مزیدخبریں