شیخوپورہ: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کیلئے شجر کاری کا آغاز کیا ہے ۔ آئندہ نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا ہے ۔ عہد کرلیں اپنے ملک کو سرسبز کرنا ہے ۔
اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اپنی آنکھوں سے ملک میں جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے ۔ پاکستان سے جیسے جیسے جنگلات ختم ہوئے جانور بھی چلے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں میٹھا پانی تھا ، لوگ نلکوں سے پانی پیتے تھے ۔ لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح نیچے جا رہی ہے ۔ لاہور میں آلودگی اور سیوریج کے سنگین مسائل ہیں ، آلودگی سے بچوں اور بزرگوں کی زندگیوں کو خطرات ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ راوی پروجیکٹ مشکل نہ ہوتا تو مشرف دور میں بن چکا ہوتا ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بھی یہ پروجیکٹ نہیں بنایا ۔ راوی میں جانے والا سیوریج کا پانی سندھ تک جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہواوے کی مدد سے اسمارٹ فاریسٹ کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے ۔ سنسرز سے پتا چل جائے گا کہ کہاں پر درخت کاٹا جا رہا ہے ۔ ہمارا ہدف 10 ارب درخت کا ہے ، ہم گلوبل وارمنگ سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں ۔