پنوعاقل میں نایاب نسل کی ڈولفن عوام کے ہاتھوں ہلاک ہوگئی

پنوعاقل میں نایاب نسل کی ڈولفن عوام کے ہاتھوں ہلاک ہوگئی
سورس: file photo

سکھر : پنوعاقل  کے قریب نایاب نسل کی نابینا ڈولفن کو عوام نے مارڈالا  ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر پنو عاقل کے قریب لوگوں نے نابینا ڈولفن کو پکڑ کر قتل کردیا، ڈولفن کو پکڑتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی ۔ 

ڈپٹی کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ نایاب نسل کی نابینا ڈولفن کو بے رحمی سے مار دیا گیا۔ان کا کہنا تھا  کہ ڈولفن کی لاش تحویل  میں لینے کےلیے ٹیمیں روانہ کردیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی واقع کا نوٹس لے لیا ہے، واقعے میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دریائے سندھ کی نابینا ڈولفن دنیا کی نایاب ترین قسم ہے جو صرف دریائے سندھ اور بھارت کے دریائے گنگا میں پائی جاتی ہے۔ یہ ڈولفن قدرتی طور پر اندھی ہوتی ہے اور پانی میں آواز کے سہارے راستہ تلاش کرتی ہے۔