لاہور: پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر بے قابو ، اموات میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ، آج مزید 141 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر جان گنوا بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 220 ہوگئی ۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 199 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، ملک بھر میں 61 ہزار 410 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی ۔
این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 11 لاکھ ، 35 ہزار 858 ہوگئی ہے ۔