کنگسٹن: پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 100 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی ہے۔ اس میچ کے ہیرو شاہین شاہ آفریدی تھے جنہوں نے 10 وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔
یہ میچ ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا میں کھیلا گیا۔ پاکستان نے میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اسے حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 219 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان نے دوسری اننگز 176 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے تین سو انتیس رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے فواد عالم نے ناقابل شکست 124 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
پاکستانی گیند بازوں نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں ایک سو پچاس پر ڈھیر کر دیا تھا۔ شاہین آفریدی نے چھ اور محمد عباس نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز ایک سو چھہتر رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پہلا ٹیسٹ ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ سے جیتا تھا۔