پاکستان میں گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں جولائی کے دوران اضافہ  

07:51 AM, 25 Aug, 2021

اسلام آباد: ملک میں 1300 سو سی سی اوراس سے زیادہ پاورکی موٹرکاروں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2021 میں ملک میں 1300 سو سی سی اوراس سے زیادہ پاورکی 6528 یونٹس موٹرکاروں کی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 14.64 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 1300 سو سی سی اوراس سے زیادہ پاورکی5694 یونٹس کاروں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملک میں 1300 سو سی سی اوراس سے زیادہ پاورکی 7265 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 24.19 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 1300 سو سی سی اوراس سے زیادہ پاورکی 5803 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

ان میں ہونڈاسوک و سٹی، سوزوکی سوئفٹ،ٹویوٹا کرولا، ٹویوٹا یاریس، ہونڈائی الانٹرا اورہونڈائی سوناٹا کی کاریں شامل ہیں ۔مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملک میں ہونڈاسوک اورسٹی کے 1856یونٹس کاروں کی پیداواراور1700 یونٹس کی فروخت ، سوزوکی سویفٹ کے 195 یونٹس کاروں کی پیداواراور225 یونٹس کی فروخت جبکہ ٹویوٹا کرولا کی 2234 یونٹس کاروں کی پیداواراور2320 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔

اسی طرح ٹویوٹا یاریس کی 1947 یونٹس کاروں کی پیداوار اور2700 یونٹس کی فروخت، ہونڈائی الانٹرا کے 91 یونٹس کاروں کی پیداواراور157 یونٹس کی فروخت جبکہ رہونڈائی سوناٹا کے 209 یونٹس کاروں کی پیداواراور163 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔

مزیدخبریں