شیخوپورہ، ڈکیتی کے دوران مسلح افراد کی خاتون سے زیادتی

12:10 AM, 25 Aug, 2021

شیخوپورہ:  شیخوپورہ میں انتہائی دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پر دورانِ ڈکیتی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، یہ واقعہ اس کے بچے کے سامنے پیش آیا۔

تھانہ بھکھی کے علاقہ مکی 525 میں دورانِ ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، 2 مسلح ڈاکوؤں نے دورانِ ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی کی، ڈاکو خاتون کو اسکے چار سالہ بچے کے سامنے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

ڈاکوؤں نے شکیلہ نامی خاتون کو دو گھنٹے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دورانِ ڈکیتی کائنات نامی خاتون سے بھی زیادتی کی کوشش کی گئی، کائنات نامی خاتون 8 ماہ کی حاملہ تھی تاہم اس دوران وہ ہاتھ جوڑتی رہی لیکن ڈاکو رحم کھانے کے بجائے اس کے پیٹ پر مکے مارتے رہے۔ تھانہ بھکھی پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا۔ اہلخانہ نے دہائیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمہ تو درج کر لیا گیا ہے تاہم اس میں زناء کی شق نہیں ڈالی گئی۔

لڑکی کے والد نے کہا کہ پولیس نے خواتین کا میڈیکل تک نہ کروایا جس کے بعد ہم خود ذلیل ہو رہے ہیں۔ ہمارے ساتھ ظلم کی انتہا ہو گئی ہے۔ کوئی تعاون نہیں کر رہا۔ ہاتھ جوڑ کر اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کا انصاف چاہتے ہیں۔

زیادتی کی شکار خاتون نے وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لیتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں