پیراگوئے: سابق برازیلین فٹ بالر رونالڈینو کو پیراگوئے کی عدالت نے رہا کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رونالڈینو کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم جرمانے کے طور پر ادا کرنی ہو گی۔واضح رہے کہ سابق برازیلین فٹبالر 39 سالہ رونالڈینو اور ان کے بھائی کو غیر قانونی طور پر پیراگوئے میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 8 اپریل 2020 کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔رونالڈینو اور ان کے بھائی کو ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ہوٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں کیس ختم ہونے تک نظر بند رہنا تھا۔
رونالڈینو رواں سال مارچ میں اپنے بھائی کے ساتھ پیراگوئے میں مبینہ طور پر جعلی پاسپورٹ دکھاتے ہوئے داخل ہونے کی کوشش کرتے پکڑے گئے تھے۔سابق کھلاڑی اس سے قبل بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں جیل جا چکے ہیں۔ اس سے قبل 2015 میں رونالڈینو اور ان کے بھائی گیوبا کے مقام پر غیر قانونی طور مچھلیاں پکڑتے ہوئے پائے گئے تھے جس پر عدالت نے دونوں بھائیوں پر 85 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔