اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہائوس نتھیا گلی سمیت تمام سرکاری ریسٹ ہائوسز عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ۔وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کیا جس میں خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری ریسٹ ہائوسز کو عوام کی سیاحت کے لئے کھولنے کا اعلان کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی راج کے دور کی علامت سمجھے جانیوالی تمام سرکاری عمارتیں اب حکومت کی آمدنی کا ذریعہ بن سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ خرچ ہوتا رہا ہے۔
These colonial symbols which cost crores annually to the taxpayer in maintenance, are now going to make money for the government. pic.twitter.com/MmsCAwxqnu
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 25, 2019
واضح رہے کہ رواں سال ٹورازم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کے لیے اتنے خوبصورت مقامات ہیں جن کا اندازہ حکمرانوں کو بھی نہیں ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 15سال کی عمرمیں ناردرن ایریاز گیا تھا وہاں کے تمام ہوٹلز بک تھے، میرا باہر سے جو بھی دوست ایک بار ناردرن ایریاز آیا ہے بار بار آنے کا کہتا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ سو نتھیا گلی پاکستان میں ہیں کسی کواندازہ ہی نہیں، پاکستان میں اب بھی ایسے سیاحتی مقامات ہیں جو اب تک دیکھے نہیں گئے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت میں سرمایہ کاری سے سب سے زیادہ منافع ہے، دنیا میں لوگ ٹورسٹس سے پیسے بناتے ہیں۔