اپنی قوم سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا،امہ نہیں ،ملک کی سرحدیں مقدس ہیں، فواد چوہدری

12:58 PM, 25 Aug, 2019


اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ امہ نہیں آپ کے لیے ملک کی سرحدیں مقدس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک طبقہ پاکستان سے زیادہ عرب اور ایران کے لیے فکر مند رہتا ہے لیکن نریندر مودی سے ان ممالک کے تعلق میں ایک سبق ہے کہ اپنی قوم سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا ہے،امہ نہیں آپ کے ملک کی سرحدیں مقدس ہیں، آپ کی عیدیں ہوں یا پالیسیاں اپنی سرحدوں کو مقدس جانیں اگر مضبوط قوم بننا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرنے زور دے کر کہا کہ آپ کی عیدیں ہوں یا پالیسیاں، اپنی سرحدوں کو مقدس جانیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ اگر مضبوط قوم بننا ہے تو اپنی سرحدوں کو مقدس جانیں۔

مزیدخبریں