لاہور :انگلینڈ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ”نو ٹاس “کا انوکھا تجربہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نو ٹاس کا یہ تجربہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی میں کرے گا ،انگلینڈ کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہوگا جس میں فرسٹ کلاس میچ ٹاس کے بغیر شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم کو پہلے بولنگ کا آپشن دیا جائے گا۔
پی سی بی ستمبر کے دوسرے ہفتے میں قائد اعظم ٹرافی شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے،چار روزہ میچوں میں اگر مہمان ٹیم کو پچ سے شکایت ہے اور وہ اپنے مضبوط بولنگ اٹیک سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو وہ نو ٹاس کا آپشن استعمال کرسکتا ہے۔