پیپلزپارٹی شہبازشریف پراعتراض کرسکتی ہے توہم اعتزاز احسن پر کیوں نہیں کر سکتے؟ خرم دستگیر

10:21 PM, 25 Aug, 2018

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد صدراتی امیدوار اعتزاز احسن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اعتزازاحسن نے نواز شریف پر زاتی حملے کئے وہ ہمیں قبول نہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی نے شہبازشریف کے نام پراعتراض کیا،تو(ن)لیگ اعتزازاحسن کے نام پراعتراض کیوں نہیں کرسکتی؟

ایک انٹرویو میں خرم دستگیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کیلئے(ن)لیگ کوووٹ نہیں دیا، انہوں نے شہبازشریف کوووٹ نہ دےکربدگمانی پیداکی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے شہبازشریف کے نام پراعتراض کیا،تو(ن)لیگ اعتزازاحسن کے نام پراعتراض کیوں نہیں کرسکتی؟ کیا وہ دودھ کے دھلے ہیں جو ہم ان کوووٹ دیں ،صدر کے لئے متحدہ اپوزیشن کے نمائندے کو ہی ووٹ دیا جائے گا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ فوادچودھری صرف بیانات دے رہے ہیں، ہماری حکومت نے صوابدیدی فنڈزختم کردیئے تھے،ایسا لگ رہا ہے جیسے نئی آنے والی حکومت پوائنٹ سکورنگ کرے گی کہ ہم نے یہ ختم کیا یہ ختم کیا لیکن وہ ن لیگ کی حکومت نے اسے پہلے ختم کر دیا ہوگا۔

مزیدخبریں