کنگنا رناوت نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا

کنگنا رناوت نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ کنگنا رناوت نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں آئی تو نہ ہی میری فیملی اور بچے ہوں گے اور نہ کوئی اور کیریئر اپناوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ اپنی قوم کی خدمت کرنا ان کا خواب ہے، تاہم فلمی اور سیاسی کریئر کو ساتھ لے کر چلنا ممکن نہیں، آپ کو اپنے ملک کی خدمت کرنے کے لیے قیمت چکانی پڑتی ہے، لہٰذا اگر میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیاتو یہ کام مکمل توجہ اور وقار کے ساتھ کروں گی۔


اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میں ملک وقوم کی خدمت کرنے کےلیے سیاست میں آئی تو نہ ہی میری فیملی اور بچے ہوں گے اور نہ کوئی اور کیریئر اپناوں گی، کیونکہ ایک سیاستدان حکومتی خدمت گار کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوتا۔