جی میل میں بھیجی گئی ای میل کو ”انڈو “ کرنا ممکن

09:33 PM, 25 Aug, 2018

نیویارک: مایہ ناز سرچ انجن گوگل نے جی میل کا ایک اور ویب بیسڈ فیچر اینڈروئیڈ جی میل ایپلی کیشن میں شامل کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جی میل میں آپ بھیجی گئی ای میل کو ”انڈو“ کر سکتے ہیں۔ اب اگر آپ کو ای میل بھیجتے ہی کسی غلطی کا احساس ہو تو آپ کے پاس ای میل کو انڈو کرنے کیلئے مزید چند سیکنڈ ہوتے ہیں، جس کے بعد آپ ای میل میں غلطی کی درستی کر کے اسے بھیج سکتے ہیں۔ تازہ ترین جی میل اینڈروئیڈ ایپ میں اب آپ ای میل بھیجیں گے تو ای میل بھیجنے کے ساتھ ہی آپ کو نیچے سیاہ رنگ کی بار پربائیں جانب Sending اور دائیں جانب ”کینسل “ لکھا ہوا نظر آئے گا۔

کینسل کا بٹن بھی ای میل کوبھیجے جانے سے روکنے کے لیے ہوتا ہے۔ اگر آپ وقت پر Cancel کا بٹن نہ دبا سکیں تو یہ کچھ دیر میں ”انڈو“ کے بٹن سے تبدیل ہوجائے گا۔ اس کے بعد آپ کئی سیکنڈ تک ”انڈو“ کے بٹن کو دبا کر بھیجی گئی ای میل کو واپس منگوا سکتے ہیں۔ عام طور پر ”انڈو“ کے بٹن کو دبانے کےلیے سات سے آٹھ سیکنڈ ہوتے ہیں۔ اس کے بعد ای میل کو واپس نہیں منگوایا جا سکتا۔

مزیدخبریں