زعیم قادری کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ ، باضابطہ اعلان جلد کرینگے

08:11 PM, 25 Aug, 2018

لاہور: سابق صوبائی وزیر زعیم حسین قادری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا,تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما زعیم قادری نے 21 جون کو اعلان بغاوت کرتے ہوئے (ن) لیگ کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔

زعیم قادری نے این اے 133 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا لیکن بد قسمتی سے انہیں الیکشن میں بدترین شکست ہوئی۔

اب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زعیم قادری نے حکمران جماعت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان وہ آئندہ چند روز میں کریں گے۔

مزیدخبریں