اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور میں بڑے بڑے اشتہاری بینرز اور فلیکسز اتارنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوگاکہ اشتہاری بورڈز خود ہی اتار لیں ورنہ وہ بنچ تشکیل دیں گےاور آئندہ سماعت پر ڈی جی پی ایچ اےکو طلب کر لیاہے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سیاسی جماعتوں کے بڑے بڑے فلیکسز اور بورڈز پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔انہوں نے عدالت میں موجود لارڈمیئر سے استفسار کیا کہ الیکشن کب کے ختم ہو گئےمگرفلیکسز اور بینرز تاحال نہیں اتارے گئے۔اس کے جواب میں لارڈ میئر نے کہا کہ آپ نے حکم دے دیا آج ہی اتار دیتے ہیں۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ شہر کو صاف رکھنا لارڈ میئر کی ذمے داری ہے،بڑے بڑے بل بورڈز کس قانون کے تحت لگائے گئے، کینٹ ایریا سمیت لاہوربھر سے قدآوربل بورڈز ہٹائےجائیں،ا?پ کاعہدہ عوامی ہے جس کاسیاست سے کوئی تعلق نہیں تاہم عدالت نے متعلقہ افسران کو ریکارڈ سمیت ا?ئندہ سماعت پر اسلام ا?باد میں طلب کر لیا۔