احسان مانی اور اسد علی خان پی سی بی گورننگ باڈی کے ممبر ز بن گئے

07:54 PM, 25 Aug, 2018

لاہور: وزیر اعظم پاکستان و پی سی بی کے پیٹرن انچیف عمران خان کی طرف سے پی سی بی گورننگ بورڈ کے نامزد کئے گئے دو نئے ممبران احسان مانی اور اسد علی خان کی تعیناتی کے بارے میں وفاقی حکومت نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا،احسان مانی اور اسد علی خان کو مستعفی ممبران نجم سیٹھی اور اعجاز عارف کی جگہ آئندہ تین سال کیلئے پی سی بی گورننگ بورڈ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسان مانی آئی سی سی کے سابق صدر رہ چکے ہیں اور گورننگ بورڈ کے ممبران کی اکثریت کی حمایت حاصل ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات میں ان کی کامیابی یقینی ہے جبکہ اسد علی خان چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ ہیں اور انہیں کنسلٹینسی کا تیس سال کا تجربہ ہے، وہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں 400پراجیکٹس میں لیڈ پارٹنر کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور اس وقت بھی کئی سو پراجیکٹس میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

آئی پی سی منسٹری کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم و پیٹرن انچیف پی سی بی عمران خان نے پی سی بی کے 2014کے آئین کے تحت بطور پیٹرن انچیف پی سی بی اپنے اختیارت کا استعمال کرتے ہوئے احسان مانی اور اسد علی خان کو پی سی بی گورننگ بورڈ کا رکن نامز کیا ہے۔

مزیدخبریں