ایشین گیمز : ویمنز کراٹے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ پاکستا ن کے نام

07:37 PM, 25 Aug, 2018

جکارتہ: پاکستانی کھلاڑی نرگس نے اٹھارہویں ایشین گیمز ویمنز کراٹے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا، انہوں نے نیپالی کھلاڑی کو شکست دے کر تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، یہ پاکستان کا میگا گیمز میں دوسرا تمغہ ہے، پاکستان نے اس سے قبل کبڈی ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں ہفتے کو ویمنز کراٹے ایونٹ میں 68 پلس کیٹگری میں کانسی کے تمغے کیلئے کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کھلاڑی نرگس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف نیپالی کھلاڑی کو 3-1 پوائنٹس سے ہرا کر ملک کیلئے تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزیدخبریں