لاہور : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وہ پرویز رشید کے بیان کو سنجیدہ مطالبہ نہیں سمجھتے۔
مسلم لیگ (ن )کے رہنما پرویزرشید کے مطالبے پر اعتزاز احسن نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں پرویز رشید کے مطالبے کو سنجیدہ نہیں سمجھتا کیونکہ سیاست ان بنیادوں پر نہیں ہوتی۔رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا کہ کھاتے ہرطرف کے ہوتے ہیں، حکومت کا امیدوار جتوانا ہے یا اپوزیشن کا فیصلہ لیگ کے ہاتھ میں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز رشید نے کہا تھا کہ اعتزاز احسن اڈیالہ جیل آکر نواز شریف سے اپنے الفاظ کی معافی مانگیں، جس دن وہ معافی مانگ لیں گے، اس دن صدارتی انتخاب میں ان کی حمایت پر غور کیا جائے گا۔