اورنج ٹرین منصوبہ بے یارو مددگار،تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے عملہ کام چھوڑ کر چلا گیا

02:17 PM, 25 Aug, 2018

لاہور:میگا پراجیکٹ اورنج ٹرین بے یارو مددگار ہوگیا جبکہ تنخوا ہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے عملہ کام چھوڑ کر چلا گیا۔

ذرائع کے مطابق خادم اعلی ٰپنجاب کے جاتے ہی ملتان میٹرو سٹیشن بھی بے کار ہوگیا ہے جبکہ اڑھائی سو ارب روپے سے زائد کا منصوبہ وقت پر مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا۔سیوریج کا پانی ماڈل روڈ پر بہنے لگا ،میٹرو انتظامیہ نے سیوریج جبکہ سسٹم ٹھیک کرنے کے بجائے پبلک ٹوائلٹ کو ہی بند کر ڈالا۔

گنداپانی تا حال سڑک پرموجود ، کسی بھی وقت حادثہ رونما ہوسکتاہے ۔ادھر پشاور میٹرو کا49ارب کی لاگت کامنصوبہ 68ارب تک جاپہنچا،پرویزخٹک کے مارچ تک منصوبے کو مکمل کرنے کے وعدے بھی وفا نہ ہوئے۔

اربوں روپے قرضہ لینے کے باوجود پشاور میٹرو کی اگلے 6ماہ میں بھی تکمیل ممکن نہیں۔نیب کے بعد وفاقی کابینہ نے بھی فرانزک آڈٹ کے احکامات جاری کردیئے۔

مزیدخبریں