" آرام حرام ہے" ہمارا نیا سلوگن ہے:شیخ رشید

11:50 AM, 25 Aug, 2018

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کو نیا نعرہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ " آرام حرام ہے" ہمارا نیا سلوگن ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میں یہاں ہوں سکون سے نہیں بیٹھوں گا نہ کسی کو آرام کرنے دوں گا،میرا ٹارگٹ ہے آمدن بڑھانا اور خسارہ کم کرنا ، افسران تعاون کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے اپنے اخراجات گھٹائے اور سارا زور آمدن بڑھانے پہ لگائے،دس سال بعد ریلوے میں قدم رکھا ہے بہت سے مسائل وہیں کھڑے ہیں جہاں چھوڑ کے گیا تھا،ریلوے کے تمام ہسپتالوں کو پرائیوٹائز کریں لیکن مزدور کو نقصان نہ ہو۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ یہ میری آٹھویں منسٹری ہے میری کسی چیز میں کوئی دلچسپی نہیں سوائے اس کے کہ ریل کا پہیہ چلے،مجھے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں کوئی افسر آرام کرتا نظر نہ آئے سب فیلڈ میں جائیں ریلوے کے لیے بزنس لائیں،ریلوے کے خول سے باہر نکل کر دیکھیں پرائیویٹ سیکٹر کو متوجہ کریں اوران کے لیے سازگار ماحول بنائیں۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے کی قیمتی زمینوں پہ کمرشل پلازے بنانے کی ضرورت ہے جس سے ریل پلازہ سے آمدن بڑھے گی۔

مزیدخبریں