احتساب کا قائل رہا ہوں،اللہ کا قانون ہے بدعنوان آدمی آخر کار پکڑا جاتا ہے، صدرممنون حسین

10:21 AM, 25 Aug, 2018

لندن :پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ اللہ کا قانون ہے کہ بدعنوان آدمی کچھ دن بچتا ہے لیکن آخر کار پکڑا جاتا ہے,پانامہ سکینڈل کے بارے میرا اندازہ درست تھا۔

تفصیلات کے مطابق لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ میں تو ہمیشہ سے احتساب کا قائل رہا ہوں لیکن احتساب اچھا ہونا چاہیے،پاکستان میں بدعنوانی ہوئی ہے، یہ اللہ کا قانون ہے کہ آدمی کچھ دن بچتا ہے، آخرکار پکڑا جاتا ہے۔

صدر ممنون حسین نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو واقعات پاکستان میں بدعنوانی کے ہوئے ہیں تو یہ اللہ کا قانون ہے کہ آدمی کچھ دن بچتا ہے لیکن آخر کار پکڑا جاتا ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ نواز شریف سے ہسپتال میں ملنے کے لیے جانا چاہتا تھا جبکہ لندن میں کلثوم نواز کی عیادت کے لیے بھی جاؤں گا۔

مزیدخبریں