لداخ: بھارت میں خواتین پر آئے روز ہونے والے جنسی حملوں اور ریپ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں اب وہاں کی خواتین مارشل آرٹس اور کنگ فُو جیسی تکنیک سیکھ رہی ہیں، تاکہ اپنا دفاع کر سکیں۔
یہ تصویر لداخ کے پہاڑی علاقے کی ہے جہاں تبت کی سرحد سے متصل بدھ بھکشوؤں کی اکثریت والے اس علاقے میں علی الصبح خاص طرز کی پکار دور سے ہی سنائی دے رہی ہے۔
یہ آواز کنگ فو کی مشق کرتی خواتین کی ہے، جو بھارت میں بڑھتے ہوئے جنسی حملوں اور ریپ کے واقعات کے تناظر میں ذاتی دفاع کے لیے یہ فن سیکھ رہی ہیں۔