سنی لیون کا رقص کے ذریعے ریکھا کوخراج تحسین

ممبئی: بالی و وڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون ان دنوں فلم میں آئٹم سانگ میں نظر آتے ہیںتاہم اسی طرح وہ اپنی آئندہ فلم میں اپنے رقص کے ذریعے وہ بھارت کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا کو خراج تحسین پیش کرینگی۔

09:53 PM, 25 Aug, 2017

ممبئی: بالی و وڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون ان دنوں فلم میں آئٹم سانگ میں نظر آتے ہیںتاہم اسی طرح وہ اپنی آئندہ فلم میں اپنے رقص کے ذریعے وہ بھارت کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا کو خراج تحسین پیش کرینگی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سنی لیون نئی مراٹھی فلم ”بوائز“ میں کام کر رہی ہیں جس کے گانے ”کتھے کتھے جائیچا“میں انہوں نے ریکھا جیسی ساڑھی پہنی اور رقص کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے، جبکہ فلم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایسے نوجوانوں پر مشتمل ہے جو اپنے گھروں سے دور ہوسٹل میں رہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم 8 ستمبر کو ریلیز کی جائےگی۔

مزیدخبریں