ممبئی: بالی ووڈ سپر ہٹ فلم ”کبھی خوشی کبھی غم“ میں چائلڈ سٹار کی حیثیت سے شہرت پانے والی اداکارہ مالویکا راج عمران ہاشمی کیساتھ فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری کیلئے تیار ہو گئیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مالویکا راج نے ماضی کی مشہور فلم” کبھی خوشی کبھی غم“میں اداکارہ کرینہ کپور کے بچپن کاکردار نبھایا تھا۔ مالویکا کو نئی فلم ”کیپٹن نواب“ کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ بالی وڈ انڈسٹری میں ایک نئی ہیروئن کا اضافہ ہونے جا رہا ہے۔فلم کے ہدایت کار ٹونی ڈی سوزا کا کہناتھا کہ ہم اس فلم میں کچھ نیا کرنے جارہے ہیں جب کہ ہمیں نئے اداکار کی ضرورت تھی جس کے لیے کئی نوجوان اداکاروں کے آڈیشن لیے اور مالوویکا سب سے بہترین آپشن دکھائی دیا۔فلم میں عمران ہاشمی نے اردو اورپنجابی زبان مہارت سے بولنی ہے جس کے لیے انہوں نے استاد رکھ لیا ہے۔
”کبھی خوشی کبھی غم “کی چائلڈ سٹار عمران ہاشمی کی ہیروئن بنیں گی
08:17 PM, 25 Aug, 2017