بلاول بھٹو نے نو مسلم لڑکی ماریہ سے شادی کر لی

 بلاول بھٹو نے نو مسلم لڑکی ماریہ سے شادی کر لی

اسلام آباد: بلاول بھٹو    نو مسلم لڑکی ماریہ سے شادی کر  لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو اور نو مسلم ماریہ نے شادی کر لی ۔ ماریہ کا تعلق پہلے اسلام سے نہیں تھا لیکن بلاول کی خاطر انہوں نے اپنا مذہب بھی تبدیل کر لیا ۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ماریہ کے والدین نے بلاول کیخلاف  درخواست دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے عدالت نے دونوں میاں بیوی کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت دے دی ۔

عدالت نے ماریہ سے پوچھا تو انہوں نے والدین کیساتھ جانے کی بجائے بلاول کیساتھ جانے کا اصرار کیا۔جس کے بعد عدالت نے بلاول سے پوچھا تو انہوں نے  اللہ اور رسول کی قسم اٹھا کر ہمیشہ ماریہ کیساتھ رہنے کا وعدہ کیا بلاول نے کہا کہ ساری زندگی کیلئے ماریہ کو اپنا لائف پارٹنر منتخب کیا ہے۔

ماریہ کے والدین 40 منٹ تک ماریہ کو گھر جانے کیلئے قائل کرتے رہے لیکن ماریہ اپنے فیصلے پر قائم رہی ۔جس کے بعد عدالت کو اپنا فیصلہ سنانے کیلئے آسانی ہو گئی اور نئی نویلی جوڑی کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت دے دی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد پولیس کو بلاول بھٹو اور ماریہ کی  حفاظت یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔