خواتین کو بالی ووڈ میں نمائش کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے،الیانا ڈی

02:20 PM, 25 Aug, 2017

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ الیانا ڈی نے کہا کہ بالی ووڈ میں عورتوں کو بطور نمائش پیش کیا جا تا ہے۔ اداکارہ  نے بھارتی میڈیا کو اانٹر ویو دیتے ہوئےکہا کہ میں عورتوں کو بطو ر نمائش استعمال کر نا کوئی بڑی بات نہیں ہے بلکہ میں اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہیں ۔
الیاناڈی کا کہنا تھا کہ عورتوں کو صرف بھارتی فلم انڈ سٹری میں بطورنما ئش استعمال نہیں کیا جا تا بلکہ ایسا ہر جگہ ہو رہا ہے اور ان کے مطابق یہ اپنی پسند پر منحصر ہے کہ آپ کسی فلم میں کام کرتا چاہتے ہیں اور کس میں نہیں۔
الینا ڈی نے مزید یہ بھی  کہا کہ میں اپنی کارکردگی سے نا صرف خوش ہوں بلکہ بہت سے فلموں میں مجھے بطور پر کشش شخصیت پیش کیا جا رہا ہے اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

یاد رہے کہ الیانا ڈی کروز  نے مداح پر جنسی طور پر ہراساں کر نے کا الزام عائد کیا تھا۔

مزیدخبریں