ممبئی:معروف بھارتی اداکار سنجے دت کی بیوی نے اپنی نازیبا حرکات کے باعث ان کا سر شرم سے جھکا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت کی بیوی مانیاتا نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر غیر اخلاقی تصاویرشئیر کی تھیں۔ جس پر سنجے دت کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
سنجے دت نےبھارتی میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیوی کی اس حرکت سے بہت ناخوش ہیں اور مانیاتا کی اس حرکت نے ان کو شرمسار کر دیا ہے۔
انہوں نے اپنے انٹر ویو میں یہ بھی بتا یا کہ ان کی بیوی فلموں میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں جس کی وجہ سے وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر نا زیبا تصاویر لگا رہی ہے جبکہ وہ اس حق میں نہیں ہیں کہ مانیاتا فلم انڈسٹری میں جلوہ گر ہوں۔