نئی دہلی: بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے فائیو اسٹار ہوٹل بنانے کا ارادہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ انھوں نے اپنے شہر رانچی میں ہوٹل کی تعمیر کیلئے اجازت بھی حاصل کر لی جس میں وہ 300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرینگے۔
واضح رہے کہ دھونی کی زوال پذیر ہوتی ہوئی فارم انکی انٹر نیشنل کرکٹ سے رخصتی کا اشارہ دے رہی ہے اس لیے انھوں نے ابھی سے ہی ریٹائرمنٹ کے بعد کی پلاننگ شروع کر دی۔
حال ہی میں انھوں نے دبئی میں اپنی سپورٹس اکیڈمی کھولنے کا اعلان کیا تھا۔دھونی کی انڈین فٹبال اور ہاکی لیگز میں ٹیمیں بھی موجود ہیں جبکہ بعض اور بزنس میں بھی انھوں نے سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں