مکہ مکرمہ:مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے اطمینان دلایا ہے کہ شہر کے تمام بازاروں میں پیش کی جانے والی سبزیاں اور پھل جراثیم کش مواد سے پاک ہیں۔ وزارت بلدیات و دیہی امور اور میونسپلٹی کی لیباریٹریوں نے پھلوں اور سبزیوں کے معائنے کر کے رپورٹ جاری کر دی۔
میونسپلٹی میں ماحولیاتی صحت کے ڈائریکٹر جنرل منصو ر بالبید نے واضح کیا کہ حجاج و معتمرین کے صحت میونسپیلٹی کو انتہا درجے عزیز ہے۔ عام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کوبھی پوری طرح سے مدنظر رکھا جاتا ہے۔
مکہ میونسپلٹی اور وزارت بلدیات کی لیباریٹریوں کے عہدیدار مقدس شہر میں مختلف مقامات کے دورے کر کے پھلوں او رسبزیوں کے نمونے لے کر معائنے کا اہتمام کر رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔