حرم لائبریری کے اوقات کارتبدیل کر دیے گئے

11:52 AM, 25 Aug, 2017

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ صفا مروہ  سے نکلتے ہی سامنے کی جانب ایک عمارت جس کو پیغمبرِ انسانیت حضوراکرم ﷺ کی جائے پیدائش  بھی سمجھا  جاتا ہے اور " حرم لائبریری" کی حیثیت بھی سے بھی جانا ہے کہ بارے میں حرم مکہ اتھارٹی نےاہم ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ 

حجا ج کر ام  اور زائرین کے لیے حرم لائبریری کی ایک منفرد حیثیت حاصل ہے ۔عام حالات میں تو اس کے اوقات مختلف ہوتے ہیں تاہم حرم مکہ اتھارٹی نے زائرین کے رش کی وجہ سے "حرم لائبریری" حج کے دنوں میں روزانہ پورے ہفتے کھولے جانے کے احکامات جاری ہو گئے ہیں۔ اب صبح کے وقت ساڑھے 7بجے سے لیکر سہ پہر ساڑھے 3اورعصر بعد سے رات ساڑھے 11بجے تک استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

لائبریری کے ڈائریکٹر سعود السویہری نے بتایا کہ حجاج کرام  کی پذیرائی خوش دلی سے کی جاتی ہے۔ لائبریری مختلف موضوعات پر کتابوں ، قلمی نسخوں اور ارکان خمسہ سے متعلق کتابوں سے مالا مال ہے۔لائبریری آنے والوں کو تحائف کے طور پر مختلف زبانوں میں حج لٹریچر بھی پیش کیا جاتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں