لاہور: اردو ادب کے ممتاز شاعر احمد فراز صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام سید احمد شاہ تھا۔ انہوں نے اگرچہ فلموں کے لیے باقاعدہ شاعری نہیں کی مگر بڑے بڑے عظیم گلوکاروں نے ان کا کلام گا کر اسے اپنے لئے سعادت سمجھا۔ ان میں مہدی حسن، غلام علی خان، ناہید اختر جیسے بڑے گلوکار شامل ہیں۔
احمد فراز کی شاعری 1972 اور 1973 میں ریلیز ہونے والی فلموں” محبت“ اور ”انگارے“ میں بام عروج پر پہنچی۔ ان کی غزلوں کی درجنوں کتابیں اتنی مقبول ہوئیں کہ ان کے تراجم انگریری، فرانسیسی، ہندی، روسی، جرمن اور پاکستان کی کئی علاقائی زبانوں میں شائع ہو چکے ہیں۔
احمد فراز کو کئی ملکی و بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا تھا وہ پچیس اگست 2008 کو طویل علالت کے بعد اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں اپنے مداحوں کو روتا چھوڑ گئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں