لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی دبنگ انٹری اور برستے بادلوں نے گرمی کا زورتوڑ دیا۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں کالی گھٹائیں جم کر برسیں تو گرمی کی چھٹی ہو گئی۔
باغوں کے شہر لاہور کے بعض علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ سیالکوٹ، ڈسکہ، گوجرانوالہ، شیخوپور، پنڈی بھٹیاں، میانوالی اور دیگر علاقوں میں بھی آسمان سے کُھل کر پانی برسا .
موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ اگلے بارہ گھٹنے کے دوران بالائی پنجاب سمیت مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، گلگت بلتستان اور فاٹا میں بھی بادل برسیں گے جبکہ کراچی کا مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں