سان فرانسسکو: آئی فون 8 کب آ رہا ہے، یہ سوال ایپل پراڈکٹس کا دلدادہ ہر صارف پوچھ رہا تھا، اور بالآخر اس ملین ڈالر سوال کا جواب بھی سامنے آ گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایپل کمپنی اگلے ماہ کی 12 تاریخ کو آئی فون 7s اور آئی فون 7sپلس کے ساتھ آئی فون 8بھی متعارف کروارہی ہے، جبکہ اسی موقع پر ایپل واچ 3 بھی متعارف کروائی جائے گی۔
اس سے پہلے یہ واضح نہیں تھا کہ ستمبر کی کس تاریخ کو یہ نئے ڈیوائس متعارف کروارئے جارہے ہیں لیکن دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اب یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ یہ تمام ڈیوائس بیک وقت ستمبر 12 کے روز متعارف کروائے جائیں گے۔
ایپل کے نئے سمارٹ فون کی پری آرڈر دستیابی 15 ستمبر سے شروع ہوگی جبکہ 22 ستمبر کو یہ سٹورز میں بھی دستیاب ہو گا۔ ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ چار نئے ڈیوائس اکٹھے متعارف کروائے جانے کی وجہ سے سپلائی کے مسائل پیش آسکتے ہیں اور عین ممکن ہے کہ کچھ جگہوں پر ان نئے ڈیوائسز کی فراہمی تاخیر کا شکار ہوجائے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں