نوجوان نے کریڈٹ کارڈ کی طرز پر انوکھا ترین شادی کارڈ چھپوا لیا

08:34 AM, 25 Aug, 2017

لاہور: شادی کی تقریب کو  یاد گار بنانے کے لیے ہم کیا کیا جتن کرتے ہیں اور کبھی کبھار اس میں کامیابی بھی مل جاتی ہے ۔ تقریب پر لاکھوں اور کروڑوں خرچ کرکے یاد گار بناتے تو سب کو دیکھا ہو گا لیکن بھارتی ریاست کرناٹک کے مسلم نوجوان شمیم خان نے اپنی شادی کا کارڈ دنیا بھر سےانوکھا بنا ڈالا ۔اس کارڈ کی دھوم نا صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مچ گئی ہے ۔

نوجوان نے شادی کارڈ بالکل کریڈٹ کارڈ  اور اے ٹی ایم کارڈ کی طرز پر چھپوایا ۔ کارڈ میں ولیمے کے لیے اپنے دوستوں اور احباب کو مدعو کیا گیا اور کارڈ کی ایکجانب "لائف بنک" کے نام سے کیپشن دیا ۔شادی کی تاریخبھی لکھی ہے ۔ تاہم انوکھی بات یہ ہے کہ اس کارڈ کی مدت لائف ٹائم ہے ۔یعنی زندگی بھر کا کارڈ  ہے ناں انوکھی سوچ۔

کارڈ پر اپنا اور اپنی ہونے والی بیوی کا نام لکھا ہے ۔ کارڈ کی دوسری جانب اس ہال کا پتہ لکھا گیا ہے جہاں پر ولیمہ کی تقریب معقد ہونی ہے ۔کارڈ کو دیکھنے والے پہلی نظر میں دنگ رہ گئے ۔اس کارڈ کو بنوانے والے باھرت شہری کےچرچے دنیا بھر میں ہو رہے ہیں ۔آپ بھی دیکھیں کیسا انوکھا ترین کارڈ بنوایا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں