ایسا نہیں ہو گا کہ قانون ہم بنائیں اور مرضی کی تشریح آپ کر لیں،اب  ایوان میں پگڑیاں اچھالنے نہیں دیں گے: فیصل واوڈا

06:14 PM, 25 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ ایسا نہیں ہو گا کہ قانون ہم بنائیں اور مرضی کی تشریح آپ کر لیں ۔ فیصل واوڈا نے  سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  ایسا نہیں ہو گا کہ قانون ہم بنائیں اور مرضی کی تشریح آپ کر لیں۔ان کامزید کہنا تھاکہ  ہمارے  بنائے ہوئے قوانین ہمارے ہی خلاف استعمال ہوتے آئے  ہیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ کسی کوحق نہیں دیں گے باہر سے صادق اورامین کا سرٹیفکیٹ جاری کرے۔ہم نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑتی دیکھی ہیں۔اب  ایوان میں پگڑیاں اچھالنے نہیں دیں گے۔بھٹو صاحب  کوپھانسی دینے والے کا احتساب کیوں نہیں ہوا؟۔بتایا جائے کہ  ،زرداری صاحب کو کس جرم میں 14سال قید رکھا گیا۔پی ڈی ایم  ایک جگہ فیل ہوگئی تو اپنے ذاتی تعلقات سے ان کی مدد کی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ کام ملکی  بقا کیلئے کیا اور اس کا کریڈٹ بھی نہیں لیا۔میری والدہ بستر مرگ پر تھیں جب میری پگڑی اچھالی گئی۔

مزیدخبریں