پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی نو مئی کے چھ مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

04:45 PM, 25 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی نو مئی کے چھ مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی ۔انسداد دہشت گردی عدالت  لاہور کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت 21 مئی تک منظور کرلی ۔

 عدالت نے چھ مقدمات میں پولیس کو اعظم خان سواتی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے  اعظم خان سواتی کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی ۔ اعظم خان سواتی پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے کر لاہور کی عدالت میں پیش ہوئے ۔ 

اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی جلائو گھیرائو  کرنے والے  کی مذمت کرتا ہوں ۔ بانی پی ٹی آئی اور

جماعت نہ ان وا قعات میں ملوث ہیں اور نہ ان  لوگوں کو اون کرتے ہیں،جن لوگوں نے نو مئی کی سازش کی ۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ہم نے کسی قسم کی ڈیل نہیں کرنی ۔ جب 76 سال کا اعظم سواتی ڈیل نہیں کر رہا تو بانی پی ٹی آئی بھی نہیں کرے گا۔ تمام ادارے اور ان کے لوگ ہمارے لیے قابل عزت ہیں ۔ ملک کے تمام ادارے ہمارے ہیں ہم نے سب کے ساتھ مل کر ملک کو آگے بڑھانا ہے۔

مزیدخبریں