ڈھاکہ : بنگلہ دیش ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آگیا ، سکولوں اور مدارس کے طلبا کو چھٹی دے دی گئی۔ بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو کے باعث ہزاروں سکول اور مدرسے بند کر دیئے گئے ہیں۔
وسیع پیمانے پر سائنسی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی گرمی کی لہروں کو طویل، زیادہ کثرت اور زیادہ شدید ہونے کا سبب بن رہی ہے۔
بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دارالحکومت ڈھاکہ میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔