راولپنڈی:شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی ائی نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے حامد خان کا نام لیا تھا۔ حامد خان تو سینیٹر ہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین نہیں بن سکتے۔
پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، یہ ساری خبریں مفروضوں پر مبنی ہیں۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ پہلے چھے فروری پھر 21 اپریل کو ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔
بانی پی ٹی آئی نے ببانگ دہل کہا کہ کوئی ڈیل نہیں اورڈھیل نہیں, کوئی مفاہمت نہیں ہو گی۔