مسلم لیگ نون دفتر جلاؤ کیس: عمر سرفراز چیمہ، یاسمین راشد اورضم جاوید سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر 8 مئی کو فرد جرم عائد کی جائے گی

02:04 PM, 25 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی کو مسلم لیگ نون کا دفتر جلانے کے دو  مقدمات میں نامزد  عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چودھری، و ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید اورضم جاوید سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 8 مئی کو طلب کر لیا. 

انسداد دہشت گردی عدالت  لاہور کے جج ارشد جاوید نے مقدمے پر سماعت کی تو پی ٹی آئی رہنما سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ، سینیٹر اعجاز چودھری سابق صوبائی وزرا ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کے علاوہ ضم جاوید سمیت دیگر ملزموں کو پیش کیا گیا.

صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے لا کر  پیش کیا گیا. مقدمہ میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ٫ ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ میاں محمود الرشید  اور  اعجاز چوہدری  سمیت دیگر نامزد ہیں.

 پولیس نے مسلم لیگ نون کا دفتر جلانے کے الزام میں دو الگ الگ مقدمے درج کیے ہیں.

مزیدخبریں