انسولین ، انہیلرز اور نفسیاتی امراض  سمیت دیگر ادویات کی مارکیٹ میں عدم دستیابی

01:26 PM, 25 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی پھر قلت پیدا ہو گئی، انسولین ، انہیلرز اور نفسیاتی امراض  سمیت دیگر ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

 حکام کے مطابق کراچی  میں انسولین سمیت 27 جان بچانے والی ادویات  میڈیکل سٹورز پر دستیاب ہی نہیں ہیں۔اسلام آباد اور گردونواح میں 30اہم  ادویات  کی قلت پیدا ہوگئی ۔

عدم دستیاب ادویات میں اینٹی بائیوٹکس، نفسیاتی و دماغی امراض اور دمے کی ادویات شامل ہیں۔ ٹیٹنس کے انجیکشن اور مختلف اقسام کے انہیلرز کی بھی شدید قلت ہے۔

دوسری جانب ڈریپ حکام کا دعویٰ ہے کہ ملک میں ادویات کی کوئی بڑی قلت نہیں سپلائی چین کے ایشوز ہو سکتے ہیں، ملک بھر میں ہفتہ وار بنیاد پر ادویات کی موجودگی کا سروے کرواتے ہیں۔انسولین وافر مقدار میں موجود ہے اور مریضوں کو دستیاب ہے۔

مزیدخبریں