راولپنڈی، بس میں ڈکیتی کی واردات،فائرنگ سےایک مسافر جاں بحق،2 افراد زخمی

01:10 PM, 25 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: راولپنڈی میں کہوٹہ روڈ پر بس میں ڈکیتی کےدوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سےایک مسافر جاں بحق،2 افراد زخمی ہو گئے۔واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ  مسافر بس حویلی آزاد کشمیر سے براستہ کہوٹہ لاہور جا رہی تھی  کہ ملزمان نے دکھالی کے قریب مسافر بس کو روکا اور ڈکیتی کی واردات کی۔


مزاحمت  کے دوران فائرنگ سے 2 مسافر فاروق ، اختراور  ڈرائیور  شدید زخمی ہوے۔  زخمیوں کو  ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ایک مسافر فاروق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ 

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ولیس نے بتایا کہ مسافر بس لوٹنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں