چیف کمشنر اسلام آباد کو فوری عہدے سے ہٹا کر کمشنر لاہور کی خدمات لینے کا فیصلہ

چیف کمشنر اسلام آباد کو فوری عہدے سے ہٹا کر کمشنر لاہور کی خدمات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کو فوری عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ  کر لیا  گیا۔

ذرائع کے مطا بق کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر  اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی  وزارت داخلہ کی جانب سے  پنجاب حکومت سےنئے چیف کمشنر اسلام آباد کے لیے محمد علی رندھاوا کی خدمات کے لیےسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  وزارت داخلہ پنجاب حکومت میں بطور کمشنر لاہور تعینات چوہدری محمد علی رندھاوا کی خدمات بطور چیف کمشنر اسلام آباد یا سی ڈی اے میں استعمال کرنے کی خواہاں ہے لہٰذا ان کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کی جائیں۔

مصنف کے بارے میں