کوئٹہ: بلوچستان کے 2 مختلف علاقوں میں کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرجانے سے 5کان کن جاں بحق ہوگئے ۔
پہلا واقعہ ہرنائی شاہر گ میں پیش آیا ۔دم گھنٹے سے 2مزدور دم توڑ گئے ۔
دوسرے واقعہ میں دکی میں کوئلہ کان کے اندر کام کرنے والے 3 کان کن دم گھنٹے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 12 کان کن جاں بحق جب کہ 8 کو بچا لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کوئلے کی کان کنی کی صنعت میں حفاظتی معیارات کو عام طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے حادثات اور دھماکے ہوتے ہیں جن میں ہر سال درجنوں کان کن کارکن ہلاک ہو جاتے ہیں۔