شہباز شریف میں بہت اہلیت ہے، وہ سب کو ساتھ لے کر چل سکتے ہیں: عارف حبیب

09:09 AM, 25 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : معروف صنعتکار عارف حبیب نے کہا کہ آرمی چیف سے پہلی ملاقات میں بھی عمران پر بات کی، آرمی چیف کو میٹنگ میں کہا تھا سیاسی پولرائزیشن کی وجہ سے ملک کو نقصان ہورہا ہے،آرمی چیف کو کہا کہ سیاسی پولرائزیشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ آرمی چیف نے کہا تمام سیاسی جماعتیں ساتھ ہیں صرف ایک جماعت مخالف سمت میں ہے، ہمیں جہاں بھی موقع ملتا ہے ہم یہ اذان دیتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے عارف حبیب کا کہنا تھا کہ بختاور بھٹو کی شادی کے وقت اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کو کہا تھا آصف زرداری کو فون کر کے مبارکباد دیں، بلاول بھٹو کو جب کورونا ہوا تھا تب بھی بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ ان کو بھی فون کریں، بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا تھا کہ میں نے ٹوئٹ کردیا ہے، میں نے انہیں کہا ٹوئٹ کافی نہیں آپ کال کریں، عمران خان نے کہا آپ مجھ سے وہ بات کریں جو میں کرسکتا ہوں، عمران خان کو کہا تھا کہ شہباز شریف کی والدہ کا انتقال ہوا تھا انہیں بھی فون کریں۔

 عارف حبیب نے کہا کہ دنیا بھر میں جتنے تنازعات ہوتے ہیں ان کا حل مذاکرات کے ذریعہ ہی نکلتا ہے شہباز شریف میں بہت اہلیت ہے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کے ساتھ ہاتھ ملا کر معاملہ حل کیا، شہباز شریف نے بطور وزیراعظم اتحادی جماعتوں کو اچھے طریقے سے مینج کیا۔ نواز شریف کے معاملات حل کرنے میں بھی شہباز شریف نے کردار ادا کیا، کچھ تو ہے جو شہباز شریف بہت سے معاملات حل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، شہباز شریف میں انا نہیں وہ چیزوں کو بہتر ہینڈل کررہے ہیں۔ 

مزیدخبریں